وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا زرغون میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

195
شیری رحمان

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے زرغون میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے حملے میں 3 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

شیری رحمان نے کہا کہ حملے میں شہید ہونے والے 3 جوانوں کے لواحقین سے دلی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف صف اول میں کھڑے پاک افواج کے جوانوں پر فخر ہے۔