وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ترکی کے ہم منصب سے ملاقات

151
APP53-27 ANKARA: November 27 - Federal Minister for Religious Affairs & Inter-Faith Harmony, Sardar Muhammad Yousaf in a meeting with President of Religious Affairs of Turkey (Diyanet), Prof. Dr. Mehmet Gormez. APP

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ترکی کے مذہبی امور کے ہم منصب سے ملاقات کی ہے اورباہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے، اتوار کو یہاں موصول ہونے والے پیغام کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے انقرہ میں ترکی کے مذہبی امور(دیانت) کے اپنے ہم منصب پروفیسرڈاکٹرمہمت گورمز سے ملاقات کی اور دوطرفہ بالخصوص اپنی وزارتوں سے متعلقہ تعلقاتکو مزید مستحکم بنانے کے لئے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود اور ترکی کی وزارت کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔