23.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا بیساکھی میلے کی اختتامی...

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا بیساکھی میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب

- Advertisement -

راولپنڈی/حسن ابدال ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور پاکستانی قوم کی جانب سے سکھ برادری کو ان کے مذہبی تہوار بیساکھی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو بلاامتیاز مذہبی آزادی حاصل ہے ،حکومت پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام مکاتب فکر کو یکساں سہولیات فراہم کر رہی ہے اور تمام مذاہب کے مذہبی تہوار سرکاری طور پر منایا جاتا ہے،پاکستان یاترا کے خواہش مندوں کو ویزے کی بلاروک ٹوک سہولت فراہم کرتا ہے ،بھارت اس کے برعکس رویہ اپناتا ہے جو افسوس ناک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو حسن ابدال گردوارہ پنجہ صاحب میں بیساکھی میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ سکھ مذہب کے مقدس مقامات پاکستان میں ہیں جو ان کے لئے اہمیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سکھوں کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر کے ڈرایا جاتا ہے لیکن آج کا تہوار ان قوتوں کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جو نہ صرف اپنے مہمانوں بلکہ تمام اقلیتوں کو تحفظ اور مذہبی آزادی جیسے مواقع فراہم کرتا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50633

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں