وفاقی وزیر مذہبی امور محمد طلحہ محمود کا حاجی کیمپ اسلام آباد کا دورہ

130
وفاقی وزیر مذہبی امور فرضہ حج کی ادائیگی اور حج آپریشن کی نگرانی کے لئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے منگل کو حاجی کیمپ اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الائیڈ بینک کے بوتھ کا افتتاح کیا اور کیک کاٹا۔ بعد ازاں انہوں نے حج 2023ء کے معاونین کے تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حجاج کرام اﷲ کے مہمان ہیں، ان کی خدمت سعادت کی بات ہے، آپ حضرات کو خدمت کا موقع مل رہا ہے، اپنی تربیت پر بھرپور توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ حجاز مقدس میں حج ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، دوران حج ڈیوٹی سے غیر حاضری پر جرمانہ عائد ہو گا، کسی بھی معاون حج کی دوبارہ شکایت آنے کی صورت میں مرتکب شخص کو فوری وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔