وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے

219

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے کہ ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔حادثے کے بعد پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی گاڑی اور اس میں سوار پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے ۔