وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذہبی ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی حاجی کیمپ کوئٹہ دورے کے مو قع پر بات چیت

85

کوئٹہ29دسمبر اے پی پی )وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذہبی ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے جمعہ کو حاجی کیمپ کوئٹہ کا دورہ کیا اور بلوچستان کے حجاج کرام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ حج و اوقاف کے حکام نے وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ حاجی کیمپ کوئٹہ میں حجاج کی جملہ رہنمائی اور معاونت کے لئے جامع انتظامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی مرحلے پر حاجیوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزارت حج نے حجاج کی رہنمائی اور معاونت کے لئے عالمی معیار کے مطابق اقدامات کئے ہیں اور ماضی کی نسبت اب سعودی عرب میں رہائشی معاملات سمیت تمام انتظامات ایک منظم طریقہ کار کے تحت سرانجام دئیے جارہے ہیں جس سے حاجیوں کی مشکلات کا ازالہ ہوا ہے۔