اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک میں انتشار پھیلانے کا منصوبہ ہے،حکومت ایسی دہشت گردانہ کارروائیوں کا مکمل خاتمہ کرے گی۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں ایسے واقعات کے مقابلے کیلئے اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے ،حکومت ایسی دہشت گردانہ کارروائیوں کا مکمل خاتمہ کرے گی۔انہوں نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔