وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیرنورالحق قادری کا حج پالیسی 2019کے حوالے سے مشاورتی تقریب کے شرکاءسے خطاب

209
APP50-06 PESHAWAR: November 06 - Federal Minister for Religious Affairs and Interfaith Harmony Pir Noor-Ul-Haq Qadri addressing during Hajj Policy Workshop. APP Photo by Shaheryar Anjum

پشاور۔06 نومبر(اے پی پی) وفاقی وزیربرائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر پیرنورالحق قادری نے کہا ہے کہ حج پالیسی 2019ءمیں مزید اصلاحات لائیںگے ‘ وفاقی حکومت عازمین حج کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کے روز حج پالیسی 2019کے حوالے سے مشاورتی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزارت کے سینئرجائنٹ سیکرٹری زینت حسین بنگش،ڈائریکٹرحج خیبرپختونخوا شکیل سیٹھی اور پرائیویٹ حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدیداروں سمیت حجاج کرام نے کثیر تعدادمیںشرکت کی۔شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے مذہبی امورنے کہاکہ اس ورکشاپ میں تقریباً 29 تجاویز آئی ہیں، ان تجاویز و آراءکی روشنی میںآئندہ حج پالیسی تشکیل دی جائیگی۔