اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے گیس کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کی اصلاح اور تنظیم نو سے متعلق پاور ڈویژن کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔پٹرولیم ڈویژن گیس شعبے میں اصلاحات کیلیےجامع حکمت عملی تیارکرے۔وفاقی وزیر اسدعمر نے کہاکہ لمبی مدت کےروڈمیپ کےتحت پاکستان میں گیس کی مسابقتی مارکیٹ کی ضرورت ہے۔گیس کی ترسیل اور تقسیم سے متعلق اصلاحات پر بات چیت کی۔وفاقی وزیر کابینہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ گیس شعبے میں نقصانات کو کم کرنےکیلیےفوری اقدامات کیےجائیں،کابینہ کی توانائی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلیے ذیلی کمیٹی قائم کی گئی۔گیس شعبے میں نقصانات کو کم کرنےکیلیےفوری اقدامات کیےجائیں ۔اجلاس میں وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز ، وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ ، مشیرپیٹرولیم ندیم بابر ، اور مختلف ڈویژنوں کے عہدیدار شریک تھے۔