وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی بیرون ملک تعینات پریس اتاشیوں سے گفتگو

124

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک کو کاغذ کے ایک ٹکڑے سے 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں تبدیل کر دیا گیا ہے,منصوبے سے نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔ گزشتہ روز بیرون ملک تعینات پریس اتاشیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 46 ارب ڈالر میں سے 18 ارب ڈالر لاگت کے منصوبوں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ 17 ارب ڈالر کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری صرف سڑکوں کا ہی منصوبہ نہیں ہے بلکہ اس میں کثیر الجہتی منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔