وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیرصدارت پرائم منسٹر بااختیار نوجوان انٹرن شپ پروگرام کا جائزہ اجلاس،حکومت کے شروع کئےگئے ترقیاتی منصوبوں میں نوجوانوں کو چھ ماہ سے ایک سال کی انٹرن شپ دی جائے گی ، احسن اقبال

168
Ahsan Iqbal
Ahsan Iqbal

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے شروع کئےگئے ترقیاتی منصوبوں میں نوجوانوں کو چھ ماہ سے ایک سال کی انٹرن شپ دی جائے گی ، انٹرن شپ کے ذریعہ نوجوان پیشہ وارانہ تجربات اور مارکیٹ سکلز حاصل کر پائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں پرائم منسٹر بااختیار نوجوان انٹرن شپ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ چالیس ہزار نوجوانوں کو نجی اور سرکاری اداروں میں انٹرن شپ کے مواقع دئیے جائیں گے ، انٹرن شپ کے ذریعہ نوجوان پیشہ وارانہ تجربات اور مارکیٹ سکلز حاصل کر پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے شروع کئےگئے ترقیاتی منصوبوں میں نوجوانوں کو چھ ماہ سے ایک سال کی انٹرن شپ دی جائے گی ، تعلیم یافتہ نوجوان متعلقہ شعبوں میں عملی تجربہ حاصل کر کے روزگار کے بہتر مواقع سے مستفید ہوں گے، ہر نوجوان کو پچیس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا دو تہائی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، بے روزگاری کی بڑی وجہ برسوں کا نظام تعلیم ہے جسے ہم مارکیٹ کی ضروریات کے ساتھ منسلک نہیں کر سکے، حکومت نےسخت مالی بحران کے باوجود نوجوانوں کو تربیت دینے کے لئے پروگرام شروع کیا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نجی و سرکاری اداروں کو گریجویٹس ورک فورس دستیاب ہوگی، انجینئرز اور دیگر تکنیکی علوم رکھنے والے طلباء کے پاس مارکیٹ کی سکلز کی کمی ہے، یہ انٹرن شپ پروگرام انہیں مطلوبہ فنی مہارت فراہم کرنے کا ذریعہ ہوں گے ۔ وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ ادارے یقینی بنائیں کہ ان انٹرنز کو تربیت فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔