رحیم یارخان۔17 نومبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسروبختیار نے کہا ہے کہ ملک میں تعمیر وترقی کادورشروع ہوچکا ہے‘ وزیر اعظم عمران خان اورانکی ٹیم دن رات عوام کی فلاح وبہبود کےلئے کوشاں ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں عوام اپنے حسین خواب پورے کریگی،ملک میںجاری کرپشن کیخلاف آپریشن کی عوام بھرپور داد دے رہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آبادمیں رحیم یارخان کے ،ڈپٹی کنونیئرانصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن ساﺅتھ پنجاب مون چوہان،رہنماپاکستان تحریک انصاف عدنان سنی چوہان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عام انتخابات میں عوام سے کئے گئے ایک ایک وعدے کی پاسداری کریگی وہ وقت دورنہیں جب موجودہ حکومت تاجر،کسان،مزدورخوشحال ہونگے۔