وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمودکا ملتان ایم 5 پر بس اور ٹینکر کےدرمیان تصادم کے واقعہ پر افسوس کا اظہار

209

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسعد محمود نے ملتان ایم 5 پر بس اور ٹینکر کےدرمیان تصادم کے واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی موٹروے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزارت مواصلات و پوسٹل سروسز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا اسعد محمود نے آئی جی موٹروے پولیس کو مسافروں کی فوراً مدد کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر نے افسوسناک حادثے پرافسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔