وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی کی ملاقات

126

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی نے بدھ کے روز ملاقات کی۔ملاقات میں پشاور ،اسلام آباد موٹروے ( قیام وطعام ) میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو اسلام آباد ، لاہور موٹروے کی طرز پر جدید بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔

پشاور میں عوامی مشکلات کے پیش نظر ڈاکخانوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی ، جدید خدمات ، زیر غور نئے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان کے ہدایات کے مطابق پوسٹل سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بہتر سہولیات کی فراہمی پر کام جاری ہیں ۔