وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز کا کے پی ٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

81

کراچی۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز علی زیدی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ابتدائی بریفنگ لی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز علی زیدی جمعہ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ پہنچے جہاں انہیں افسران نے ادارے کی کارکردگی اور مالی پوزیشن کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر میری ٹائم افیئرز نے مختلف سوالات کئے اور ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا۔