وفاقی وزیر نجکاری عابد حسین بھایو کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کا جائزہ اجلاس 

61
غیر وابستہ تحریک کے سربراہی سطح کے رابطہ گروپ کا اجلاس ، تحریک کے چیئرمین الہام علیوف کی کووڈ-19 کے باعث دنیا پر پڑنے والے منفی اثرات کے تدارک اور بحالی کیلئے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی پینل کے قیام کی تجویز

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر نجکاری عابد حسین بھایو کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کے جائزہ اجلاس کا انعقاد منگل کو یہاں وزارت نجکاری میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری نجکاری ڈاکٹر ارم اے خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

وزارت نجکاری کی جانب جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر کو پاکستان سٹیل ملز کی بحالی، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی اور پاور سپلائی کمپنیوں کی نجکاری پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے معاملات جلد از جلد حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری عابد حسین بھایو نے کہا کی پاکستان سٹیل ملز ملکی انڈسٹری کا اہم یونٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت انڈسٹری کی بحالی کیلئے سرمایہ کاروں کو بہترین معاونت فراہم کر رہی ہے۔ وزیر نجکاری نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے۔