کوئٹہ۔ 21 اپریل (اے پی پی):بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نوابزادہ خالد مگسی کی زیر صدارت پیر کو پارٹی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سابق چیئرمین سینیٹ ورکن بلوچستان اسمبلی میرصادق سنجرانی ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی ،مرکزی سینئر نائب صدر نصیب اللہ بازئی ،میرجعفر مگسی ،سینیٹر عبدالقادر خان ،سینیٹردنیش کمار،ثناء جمالی ودیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت نے بی این پی کی جانب سے پارٹی قیادت کی گزارش پر دھرنا ختم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے فیصلہ کیاہے کہ بی اے پی کی عوامی سطح پرعوامی رابطہ مہم کومزید تیز کیاجائے ،
بی اے پی وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت کی حیثیت سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں ۔وفاق کے آئندہ بجٹ میں عوام کی خدمت کیلئے ترقیاتی منصوبے تجویز کئے ہیں جن کی تکمیل سے عوامی مسائل میں کمی واقع ہوگی ۔تنظیم سازی سے متعلق لائحہ عمل کومزید تیز کیاجائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585309