24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر...

وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے پلیئ ملاکنڈ نادرا سنٹر کا افتتاح کر دیا

- Advertisement -

ملاکنڈ۔ 16 اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے پلیئ ملاکنڈ میں قائم کئے گئے نئے نادرا رجسٹریشن سنٹر کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ نادرا رجسٹریشن سنٹر پلیئ ملاکنڈ میں شہریوں کو شناختی دستاویزات کی تمام خدمات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی، نئے مرکز کے قیام سے اردگرد کی متعدد یونین کونسلوں کے شہریوں کو شناختی دستاویزات کی تمام دستاویزات گھر کے قریب مل سکیں گی۔

وفاقی وزیر و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست صرف ایک شخص کو خوش کرنے کے لیے ہے جس پر کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت،ریلیف اور سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے، ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا مشن رہا ہے کہ وہ صرف کام کریں اور صوبے کے لوگوں کو سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے معیشت کے متعدد اہداف حاصل کر لیے ہیں، ہماری حکومت کی توجہ کا اگلا ہدف عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور وزیراعظم نے حال ہی میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، آنے والے دنوں میں عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم سب کو اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دینی چاہیے۔قبل ازیں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی آمد پر عوام کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف اور صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے حق میں نعرے لگائے۔عوام نے وفاقی وزیر کو پھولوں کے ہار پہنائے اور اہم ترین سہولت فراہم کرنے پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583103

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں