- Advertisement -
اسلام آباد ۔14 اپریل(اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری اداروں میں میرٹ اور شفافیت پر بھرتی کے لئے جامع پالیسی وضع کی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اہل امیدواروں سے این ٹی ایس ٹیسٹ لیا جاتا ہے‘ حکومت نے سرکاری اداروں میں میرٹ اور شفافیت پر بھرتی کے لئے جامع پالیسی وضع کی ہے۔ ساجدہ بیگم‘ حامد الحق‘ اظہر جدون کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سرکاری اداروں میں 1 سے 15 گریڈ تک بھرتیاں متعلقہ ادارے اور محکمے خود کرتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50588
- Advertisement -