وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت

85

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گرد پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں۔ دہشت گردی کے واقعات ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔