وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا ہیلی کاپٹر حادثہ میں پاک فوج کے افسران اور جوان کی شہادت پر افسوس کا اظہار

79

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین نے ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں پاک فوج کے افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف، کمانڈر انجینئرز بریگیڈیئر خالد، میجرسعید، میجر طلحہ، کریو چیف نائیک مدثر نے سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصان کے دوران امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران نے اپنے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ بھی نہیں کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔