12.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 7, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی عراقی سفیر کی جانب سے دیئے...

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی عراقی سفیر کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنرمیں شرکت

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے عراقی سفیر کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنرمیں شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے افطار ڈنر میں مدعو کرنے پر عراقی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے پروگراموں کو بین الاقوامی سفارتی تعلقات کے فروغ کیلئے اہمیت حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک محبت، اخوت اور یکجہتی کا درس دیتا ہےاور اس مقدس مہینے میں ایسے اجتماعات مسلم امہ کو مزید قریب لانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ تقریب میں سعودی عرب، قطر، ایران، ملائیشیا، تاجکستان، یمن ، آذربائیجان، عمان، صومالیہ اور دیگر ملکوں کے سفراء نے بھی شرکت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569638

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں