وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع کا سینئر قانون دان ہادی شکیل کے انتقال پر افسو س کا اظہار

179

کوئٹہ۔3مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع کا ممتاز سینئر قانون دان ہادی شکیل کے انتقال پر دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم قانون کے شعبہ میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔ہادی شکیل ایڈوکیٹ بنچ اور بار کے درمیان متوازن اور مستحکم تعلقات کی علامت سمجھے جاتے تھے۔

مولانا عبدالواسع نے کہا کہ مرحوم نے بار کی سیاست کو ایک نئی جہت دیتے ہوئے وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور جدوجہد کی ۔ان کی وفات بلوچستان میں شعبہ قانون میں بڑا خلاء پیدا کرے گی۔دعا ہے کہ اللہ تعالئ مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔