وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

103
مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی 70 سٹیٹ آف دی آرٹ ویگنیں چین سے 16 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):فاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق سےپاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی جس کے دوران دونوںہنمائوں نے ہوابازی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہوابازی فضائی رابطہ فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے جو کہ اقتصادی ترقی کے لئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے فضائی رابطوں میں خدمات کو بہتر بنایا جائے۔وفاقی وزیر اور سعودی سفیر نے ہوا بازی کے شعبے میں مزید تعاون اور اشتراک کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔