وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعدرفیق سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن آلثانی کی ملاقات

73

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعدرفیق سے پاکستان میں تعینات قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن آلثانی نے ملاقات کی اور دونوں اطراف نے ہوابازی کے شعبے میں تعاون اور شراکت داری کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

جمعہ کو ہوابازی ڈویژن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ بہترین فضائی سسٹم معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعبے زراعت اور عوامی روابط، فضائی نقل و حمل کے نظام پر انحصار کرتے ہیں لہذٰا انہیں بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔قطری سفیر نے وفاقی وزیر سے بات چیت کے دوران دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان فضائی ٹرانسپورٹ روابط کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔