وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا ئیگر فورس کی تقریب حلف برداری سے خطاب

83
وفاقی وزیر غلام سرور خان کی زیر صدارت رضاکارانہ ملازمتوں سے برخاستگی سکیم کے تحت رقوم کی ادائیگیوں کے حوالے سے اجلاس
وفاقی وزیر غلام سرور خان کی زیر صدارت رضاکارانہ ملازمتوں سے برخاستگی سکیم کے تحت رقوم کی ادائیگیوں کے حوالے سے اجلاس

راولپنڈی ۔ 4 جولائی (اے پی پی) راولپنڈی آرٹس کونسل میں ٹائیگر فورس کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان تھے، تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی واثق قیوم عباسی اور چوہدری محمد عدنان نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ٹائیگر فورس راولپنڈی عدیل احمد قریشی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انور جپہ اور اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی منصور احمد قاضی بھی موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی پوری دنیا اختیار کر رہی ہے، وزیر اعظم نے کورونا کے دوران دنیا کا سب سے بڑا 150 ارب روپے کا سوشل پروٹیکشن پروگرام دیا، انہوں نے کہا کہ دنیا کی معیشت تباہ ہو چکی ہے مگر ہماری حکومت نے 650 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی عوام کےلئے 50 ارب روپے سے زائد کے منصوبے منظور ہوئے جس میں لئی ایکسپریس اور رنگ روڈ شامل ہیں، وفاقی وزیر نے نوجوانوں کو رضاکارانہ طور پر خود کو عوام کی خدمت کےلئے پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ٹائیگر فورس رمضان سے مصروف عمل ہے اور کورونا وبا سے نجات کےلئے سرگرم ہے، انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے اور جو کام سرکاری اہلکاروں سے مشکل سے لیا جاتا تھا وہ فورس کے نوجوان خوش دلی سے انجام دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اور عوام نے جس طرح کورونا وبا کا مقابلہ کیا وہ بے مثال ہے، فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز، میڈیکل ورکرز، پولیس، انتظامیہ اور ٹائیگر فورس کے جوان ہمارے ہیرو ہیں، اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے کہا کہ پاکستان 2030 تک دنیا کی پانچ بڑی معاشی قوتوں میں شامل ہو گا، ہماری یوتھ آگے بڑھنے کے جذبے سے سرشار ہے اور نامکمن کو مکمن بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، ٹائیگر فورس کا ہر رکن مصیبت کی گھڑی میں ایدھی والا کام کر رہا ہے، ایم پی اے چوہدری عدنان کا کہنا تھا کہ جب لیڈر ٹھیک ہو تو ہر چیلنج پر قابو پایا جاسکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔