وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی عید کے موقع پر پی آئی اے کے کرایوں میں20فیصد رعایت دینے کی ہدایت

147
مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی 70 سٹیٹ آف دی آرٹ ویگنیں چین سے 16 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر کو عید کے موقع پر کرایوں میں رعایت دینے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں ۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر کی ہدایت پر عید کے دوران پی آئی اے مسافروں کی سہولت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کرایوں میں 20 فیصد کمی کرے گی۔یہ سہولت عید کے تینوں دن اندرون ملک پروازوں پر سفر کے لئے میسر ہوگی۔