- Advertisement -
اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی زیر صدارت خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے معاملے پر اجلاس منعقد ہوا-
پی آئی اے کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں محکمہ ہوابازی کے اعلی حکام اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ائیر مارشل ارشد ملک نے شرکتِ کی-اجلاس میں خصوصی پروازوں کا شیڈول ، گنجائش اور دیگر انتظامات پر وفاقی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔
- Advertisement -
وزیر ہوابازی اس آپریشن کو عید سے قبل مکمل کرنے کیلئے ذاتی نگرانی کریں گے- وفاقی وزیر نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر کو ہدایات جاری کیں کہ جتنی گنجائش کی ضرورت پڑے وہ ان ممالک پر لگا دی جائے-اس ضمن میں وزارت خارجہ کی مدد حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی-
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=260715
- Advertisement -