اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات، نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ کرتار پور سرحد کھولنے کے عمل سے تاریخ بن رہی ہے ‘ پاکستان نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ جنوبی ایشیاءمیں کون امن چاہتا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا کہ جنوبی ایشیاءمیں کون امن چاہتا ہے اور کونسی طاقت خطے میں امن کے قیام میں مخلص نہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر پاکستان کی امن کی خواہش کا اظہار کیاہے۔