28.1 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیراورنگزیب خان کھچی کا میلسی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا...

وفاقی وزیراورنگزیب خان کھچی کا میلسی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،ریلیف آپریشنز مزید تیز کرنے اور متاثرین کو فوری امدادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات

- Advertisement -

میلسی۔1ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر اپنے حلقے میلسی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی محمد افضل اور ضلعی انتظامیہ کے حکام بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔پیر کو یہاں اسلام آباد سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے میلسی کے ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ ضلعی انتظامیہ نے انہیں ریسکیو آپریشنز اور سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ریلیف آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے اور متاثرین کو فوری امدادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج متاثرہ افراد کی بحالی ہے، حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہرممکن امداد کی جائے گی، حکومت متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ ہے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بحالی کے عمل کی مکمل نگرانی کر رہی ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں