28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںوفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض پیرزادہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کی...

وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض پیرزادہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کی صحافیوں سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کی عالمی سطح پر بحالی کےلئے مل کر اقدامات کریں گے اور قومی ہاکی ٹیم دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور کسی بھی جگہ خون خرابہ نہیں چاہتا بلکہ کشمیری عوام کو ان کا حق ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا کھیلوں کے ساتھ رویہ انتہائی متصبانہ ہے اور بھارت نے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو عالمی کپ سے باہر کرکے بہت زیادتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قومی ٹیم عالمی کپ میں شرکت کرتی تو امید تھی کہ اس ایونٹ میں پاکستان عالمی چیمپئن بن سکتا تھا کیونکہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا رویہ ایسا رہا تو ہمیں وہاں کے تمام ایونٹس کا بائیکاٹ کرنے کا سوچنا ہوگا اور وزیراعظم ، وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر اب اس کے متعلق پالیسی تیار کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32577

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں