وفاقی وزیرخرم دستگیر خان کی چیک پاکستان انٹر پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین سے ملاقات

121

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے جمہوریہ چیک کے ساتھ دوطرفہ رابطوں کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ اپنے تین روزہ دورہ جمہوریہ چیک کے دوران انہوں نے چیک پاکستان انٹر پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین وکیلیف ریمک سے جمہوریہ چیک کے ڈیپٹیز کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ وزیر تجارت نے گذشتہ ساڑھے تین سال کے دوران پاکستانی معیشت میں آنے والے استحکام اور مثبت اشاریوں کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے کاروباری وفود اور ٹریڈ مشنز کے تبادلوں کا خیر مقدم کیا اور ان رابطوں کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے نجی شعبہ کی کمپنیوں کے بڑے سکوپ اور درپیش رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش پر بھی زور دیا۔ ویکلیف ریمک نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملہ پر اظہار تعزیت بھی کیا۔وفاقی وزیر تجارت نے جمہوریہ چیک کے وزیر صنعت و تجارت جان ملڈک کی دعوت پر 24اکتوبرکو تین روزہ دورے پرپر اگ گئے ۔ اس دوران انہوں نے وزارت خارجہ میں نائب وزیر خارجہ لوکسی کاﺅکی سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس دلانے کے لیے2014میں یورپی پارلیمنٹ میں حمایت پر شکریہ ادا کیا۔