وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین

66
عید الاضحیٰ پر سی ڈی اے، پولیس، قانون نافذ کرنےو الے اداروں کی کارکردگی اور شہریوں کا تعاون قابل تحسین ہے ، جامع منصوبہ بندی کے باعث عید پرامن گزری، وزیر داخلہ

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

سی ٹی ڈی کی پوری ٹیم کو پنجاب میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب کے افسروں اور جوانوں نے تخریب کاری ناکام بنا کر شاندار پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب کا قابل فخر ادارہ ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں اور آلہ کاروں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔