وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات پاک برطانیہ تعلقات اور مختلف امور میں جاری دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

141

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوارن پاک برطانیہ تعلقات اور مختلف امور میں جاری دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی ۔