وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک کا خطاب و میڈیا سے گفتگو

169

نوشہرہ۔23 ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار نیو کلیئر اسٹیٹ ہے، پاکستان اپنے دفاع سے ہر گز غافل نہیں ، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے لیکن اس کے باوجود ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت نے ایک بار پھر مذکرات کے ذریعے مسائل کے حل سے راہ فرار اختیار کی ہے جس کی تمام ذمہ دار ی بھارتی حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔