وفاقی وزیرسکندر حیات بوسن کا پریس کانفرنس سے خطاب

111

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) حکومت نے ربیع سیزن2016-17ءکے لئے گندم کی پیداوار کا ہدف 26.01ملین ٹن مقرر کیا ہے اور رواں سیزن کے دوران 9.2ملین ہیکٹرز رقبے پر گندم کاشت کی جائے گی۔ آئندہ سیزن کے لئے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کسانوں کے لئے قرضوں کی حد 600ارب روپے سے بڑھا کر 700ارب روپے کی ہے۔ ربیع سیزن کے دوران پانی کی کمی کے خدشے اور محفوظ کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے زرعی مداخل کھاد، کیڑے مار ادویات، تصدیق شدہ بیج کی کوئی کمی نہیں ہے۔ گندم، چاول،گنا سمیت دالوں کی بہتر فصل اور پیداوار میں اضافہ کے لئے تمام شراکت داروں سے تفصیلی بات چیت کے بعد منظم و موثر حکمت عملی کے تحت کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دالوں کی پیداوارمیں اضافہ کے لئے 10سالہ پروگرام بھی زیرغور ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے وفاقی زرعی کمیٹی (ایف سی اے) کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔