وفاقی وزیرعمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ60کروڑکی فنڈنگ سے سرائے صالح کے مقام پر132kvaگریڈاسٹیشن کی تکمیل کے لیے ٹینڈرجاری

112

ہری پور۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرعمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ60کروڑکی خطیرفنڈنگ سے سرائے صالح کے مقام پر132kvaگریڈاسٹیشن کی تکمیل کے لیے ٹینڈرجاری تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ60کروڑکی خطیرفنڈنگ سے سرائے صالح کے مقام پر132kvaگریڈاسٹیشن کی تکمیل کے لیے ٹینڈرنوٹس جاری کردیاگیاہے جسپرجلدتعمیراتی کام متوقع ہے جبکہ خانپورکے مقام پربھی132kvaگریڈاسٹیشن کی تکمیل کے لیے کام تیزی سے جاری ہے مذکورہ دونوں گریڈاسٹیشنزکے علاوہ گندف132kvaاورحطارکے مقام پر220kvaگریڈاسٹیشن کی تکمیل کے لیے بھی متعلقہ ٹیم نے جگہ کی سلیکشن کرلی ہے واضح رہے کہ وفاقی وزیرعمرایوب خان نے پہلے چھ ماہ کے دوران دیرینہ بجلی مسائل کے خاتمے کے لیے16فیڈرزکی تکمیل کویقینی بنایا جبکہ مزیداوردیرپابہتری کے لیے چارگریڈاسٹیشن کی منظوری کے ساتھ12ارب کے فنڈزبھی مختص کیے بجلی کے مذکورہ میگاپراجیکٹس ضلع ہری پورکی ترقی میں انتہائی تیزی سے انقلاب برپاکرینگے۔