وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کااجلاس ، 309.14 ارب روپے کے 28 ترقیاتی منصوبوں میں سے 9 منصوبے ایکنک کو منظوری کے لئےبھیجنے کی سفارش

165
پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج ذر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہے،فائیو ایز معیشت کے تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی حیثیت رکھتا ہے،احسن اقبال

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں 309.14 ارب روپے کے 28 ترقیاتی منصوبوں میں سے 9 منصوبے ایکنک کو منظوری کے لئے بھیجنےکی سفارش کر دی ہے۔اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، ممبران پلاننگ کمیشن اور مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

فورم نے جن منصوبوں کی منظوری دی ان میں سندھ میں تعلیمی سہولیات کی تعمیر نو کے ذریعے سیلاب سے نمٹنے کا منصوبہ جسکی مالیت 1.566.628 ملین روپے ہے، خصوصی اقتصادی زونز کے لیے 698 ملین مالیت کے ون اسٹاپ سروس سینٹر کے قیام کی منظوری، سندھ، جامشورو میں طلباء کے لیے تعلیمی اور تحقیقی سہولیات کی جدید کاری جس کی مالیت 2000.368 ملین کا منصوبہ،786.149 ملین مالیت روپے کی لاگت کا پیپل نرسنگ سکول، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، جامشورو کی اپ گریڈیشن ؛ 7,338.000 ملین روپے کی لاگت سے اسلام آباد ٹیکنو کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ منصوبے کا منصوبہ ، آڈٹ ہاؤس لاہور کی تعمیر جس کی مالیت 1,997.675 ملین روپے ہے کی منظوری، 4,476.170 ملین روپے کے لاگت سے ویمن آن ویل کا منصوبہ؛ لاہور-کراچی موٹروے (M-3) پر بچیکی-ننکانہ روڈ پر انٹرچینج کا منصوبہ جسکی مالیت 1,332.605 ملین روپے ہے،

لاہور میں لنڈیانوالہ انٹر چینج کی تعمیر جسکی مالیت مالیت 1706.688 ملین روپے اور دیگر شامل ہیں۔فورم نے 9 منصوبوں کو منظوری کے لئے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی ہے جن میں خیبر پختونخوا ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ،، (نظرثانی شدہ ہیلتھ کمپوننٹ) جسکی مالیت 24,224.921 ملین روپےہے ، خیبرپختونخوا دیہی سرمایہ کاری اور ادارہ جاتی امدادی منصوبہ جس کی مالیت 11,0700.000 ملین ہے،پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم جس کی مالیت 17500.030 ملین روپے ہے اس کے علاوہ پرائم منسٹر ہائی ٹیک اسکلز ٹریننگ اور گلوبل اسکلز کی مالیت 19,330.00 ملین روپے ہے اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔