35.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا وی ۔20 وزارتی مکالمہ میں خطاب...

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا وی ۔20 وزارتی مکالمہ میں خطاب ، پاکستان کے لئے کلائمیٹ فنانشل سٹریٹجی کے آغاز کو اجاگر کیا

- Advertisement -

واشنگٹن ۔25اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے و لنرایبل 20 (V20) وزارتی مکالمہ میں ’’کلائمیٹ پراسپیریٹی کو ممکن بنانا‘‘ کے عنوان پر خطاب کیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے لئے کلائمیٹ فنانشل سٹریٹجی کے آغاز کو اجاگر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک کلائمیٹ پراسپیریٹی پلان تیار کر رہا ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت ایک نئے انتظام پر سٹاف لیول معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔وفاقی وزیرِ محمد اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا کہ ورلڈ بینک کا پاکستان کے لئے منظور شدہ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام (CPF) کلائمٹ ریزیلینس اور ڈی کاربنائزیشن میں اہم ستون کے طور پر شامل ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ قابل سرمایہ کاری اور بنک ایبل منصوبوں کی ترقی کے لئے صلاحیت کی کمی ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ ممالک جو ماحولیاتی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ان کی اقتصادی لچک، پائیداری اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587445

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں