وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے تھانے کا دورہ کیا

84
Mian Saad Wasim Sheikh
Mian Saad Wasim Sheikh

قصور۔ 10 دسمبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس اینڈ ریونیو میاں سعد وسیم شیخ ایم این اے نے تھانہ بی ڈویثرن قصور کا اچانک دورہ کیا ۔میاں سعد وسیم شیخ ایم این اےنے تھانہ میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور SHO بی ڈویثرن کو یہ مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیے۔

اس کے علاوہ انہوں نے حوالات کو چیک کیا اور حوالات میں بند ملزمان سے گفتگو کی ۔ SHO کو میرٹ پر تفتیش کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے SHO کو علاقہ میں عوام الناس کے جان مال اور عزت و آبرو کے تحفظ ،امن و امان کے قیام، مظلوم کی داد رسی کی ہدایت کی ۔