وفاقی پولیس ایمرجنسی ریسپانس یونٹ ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کل2916مشکوک افراد،موٹر سا ئیکل سوار وں او رگاڑیو ں کو چیک کیا

54

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وفاقی پولیس کےسیف سٹی ایگل سکواڈ ایمرجنسی ریسپانس یونٹ نے دارلحکومت اسلام آباد سے گزشتہ 24گھنٹوں میں سنیپ اور اسپیشل چیکنگ کے دوران کل2916مشکوک افراد،موٹر سا ئیکل سواروں او رگاڑیو ں کو چیک کیا جن میں سے چارمشکوک افراد،441موٹر سائیکل اور100گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹی ایگل سکواڈ اسلام آباد میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ریسپانڈر کا کام کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایگل سکواڈنے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھر پور سنیپ اور اسپیشل چیکنگ کے دوران کل2916مشکوک افراد،موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں کو چیک کیا، جس میں 1110مشکوک افراد، 1440موٹرسائیکل او ر366گاڑیاں شامل ہیں جبکہ 04مشکوک افراد، اصل دستاویزات نہ ہونے پر 441موٹرسائیکل اور100گاڑیوں کومختلف تھانہ جات میں بند بھی کیاگیا،اسلام آباد میں مختلف زونز میں دوران ڈیوٹی ایگل سکواڈز نے پٹرولنگ کے دوران کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف جاری کریک ڈاوئون کو مزید تیز اور موثر بناتے ہوئے کل 152گاڑیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ،

تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈائون کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے، شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسی کو بھی شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے،افسران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے ان کے سدباب کو یقینی بنائیں، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔