وفاقی پولیس کا آپریشن، سنگین جرائم میں ملوث 4 اشتہاری ، عدالتی اور عادی مجرمان سمیت 11 ملزمان گرفتار

134
arrested
arrested

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں سنگین جرائم میں ملوث 4 اشتہاری ، عدالتی اور عادی مجرمان سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01 کلو 574 گرام ہیروئن، 01 کلو 90 گرام چرس ،10 لیٹر شراب اور 02عدد پستول برآمد کرلئے، ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج،مزید تفتیش جاری ہے۔ وفاقی پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لیے مو ثر کریک ڈاون جاری ہے۔

اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس تھانہ ترنول ، تھانہ کورال ، تھانہ سہالہ ، تھانہ ہمک ،تھانہ رمنا اور تھانہ بہارہ کہو پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 01کلو 574 گرام ہیروئن ،01کلو 90گرام چرس ،10 لیٹر شراب اور 02عدد پستول برآمد کر کے مقدما ت درج کر لیے جبکہ 4 اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی عمل لائی گئی،

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کے جان و ما ل اور ان کی عزت کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار۔15 ” یا ”آئی سی ٹی ۔15َ”ایپ پر فوری اطلاع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔