وفاقی کابینہ نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دےدی ،مرتضی جاوید عباسی

256
مرتضی جاوید عباسی
آئین کے آرٹیکل 58کے تحت وزارت پارلیمانی امور نے حکومت تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے،مرتضی جاوید عباسی

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(ہیسکو)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی ہے، ہزارہ ڈویژن کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،ہیسکو جلد فعال ہوگا۔

اتورا کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ ہزارہ الیکڑک سپلائی کمپنی اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے قیام کی منظوری دینے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قائد محمد نواز شریف کے مشکور و ممنون ہیں۔

انہوں نےکہا کہ جو لوگ ہزارہ کی عوام کے حقوق میں رکاوٹیں ڈالتے تھے، آج ان کی شکست کا دن ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) ہزارہ کی ترقی کی ضامن ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہیسکو ہزارہ کی عوام کی ترقی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے،ہزارہ کی عوام سے ان کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔