لندن ۔ 9 جولائی (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ لندن میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میچ میں اعصام الحق اور ان کی یوکرینی جوڑی دار نیڈیا کشنوک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس اور ان کی سلوانین جوڑی دار کترینا سریبوٹنک کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-4 اور 7-6(11-9) سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اعصام الحق اور نیڈیا کو پری کوارٹر فائنل میں (آج) بدھ کو ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کویٹا پشکے کا چیلنج درپیش ہو گا۔