ومبلڈن اوپن ٹینس، جوکووچ، فیڈرر، نڈال، نیشیکوری اور گوفن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

73
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

لندن ۔ 9 جولائی (اے پی پی) نوویک جوکوچ، راجر فیڈرر، رافیل نڈال، کی نیشیکوری اور ڈیوڈ گوفن فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ اٹالین کھلاڑی بریٹینی، پرتگال کے جاﺅ سوزا اور کینیڈا کے راﺅنک پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ لندن میں جاری میگا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچز میں سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے ہمبرٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-2 اور 6-3 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔