ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر ممکن ہے، الیکشن کمیشن

221

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر ممکن ہے،رائے دہندگان 31 مئی 2019ءتک اپنے ووٹ کے اندراج کو شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق یقینی بنائیں. الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اندراج یا منتقلی ووٹ کے لیے فارم نمبر 21 دفتر ضلعی الیکشن کمشنر یا رجسٹریشن آفیسر اور دفاتر اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران میں جمع کروائیں۔رائے دہندگان ووٹ اندراج کی تفصیلات اور ہیلپ لائن نمبر جاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں۔