اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول کے جذباتی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں، اپوزیشن کو انتخابات کے بعد اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت کو ترک کرنا ہوگا۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ایسا رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے، جمہوریت کا لیکچر دینے والے جمہوری طرز عمل اپنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں تمام سروے پاکستان تحریک انصاف کی برتری اور عمران خان کو مقبول رہنما دکھا چکے تھے ، گذشتہ دس سال میں گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے۔