23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوکلا کو کوٹ کسی فرد واحد کے مفاد کیلئے نہیں بلکہ ملکی...

وکلا کو کوٹ کسی فرد واحد کے مفاد کیلئے نہیں بلکہ ملکی مفاد کےلئے استعمال کرلینا چاہیئے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

- Advertisement -

پشاور۔ 18 جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وکلا کو کوٹ کسی فرد واحد کے مفاد کیلئے نہیں بلکہ ملکی مفاد کےلئے استعمال کرلینا چاہیئے، کالے کوٹ والوں نے پاکستان بنایا، تحفظ بھی انہی کی ذمہ داری ہے۔ عید کے دوسرے روز مالم جبہ میں تحصیل بار چکیسر اور تحصیل بار پورن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وکلا کو کوٹ کسی فرد واحد کے مفاد کیلئے نہیں بلکہ ملکی مفاد کےلئے استعمال کرلینا چاہیئے، کالے کوٹ والوں نے پاکستان بنایا، تحفظ بھی انہی کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینچ اور بار کا تعلق انصاف کی فراہمی، اور جمہوریت کےلئے اچھا کردار ادا کرسکتا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بعض لوگوں کو پاکستان میں مہنگائی میں کمی اور معاشی استحکام ہضم نہیں ہورہا جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور پوری حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کےلئے پر عزم ہے،انشاءاللہ کامیابی ہوگی۔اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دونوں بارز کےلئے مختلف کاموں کے علاوہ 10،10 لاکھ کے گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477404

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں