- Advertisement -
لاہور۔30اپریل (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت نے مقامی وکیل رانا شبیر حسین پر پولیس تشدد کے واقعہ پر فیصلہ سناتے ہوئے موچی گیٹ پولیس کو متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈووکیٹ رانا شبیر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انہیں تھانہ موچی گیٹ کے ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں نے غیرقانونی طور پر گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے قرار دیا کہ اگر درخواست گزار کا موقف درست ہے تو متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ عدالت نے واضح کیا کہ شہریوں کے قانونی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی اولین ترجیح ہے اور پولیس قانون سے بالاتر نہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590155
- Advertisement -