23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیوہاڑی پولیس کا 70ویں جشن آزادی کے سلسلہ میں شہداءپولیس کو خراج...

وہاڑی پولیس کا 70ویں جشن آزادی کے سلسلہ میں شہداءپولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے فلیگ مارچ

- Advertisement -

وہاڑی۔12 اگست (اے پی پی ) وہاڑی پولیس کی جا نب سے 70ویں جشن آزادی کے سلسلہ میں شہداءپولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے کی۔ فلیگ مارچ کاآغاز ڈی پی او آفس سے ہوا جس نے شہر کی مختلف بازاروں کلب روڈ ، لو ہا بازار، بلدیہ چوک ، جناح روڈسمیت دیگر بازاروں سے ہو تے ہوئے ڈی پی او آفس جا کر اختتام پذیر ہو ا ، آزادی فلیگ مارچ شہر کی بازاروں سے گزرا تو تاجر ، شہریوں ، عوامی وسماجی حلقوں ، سو ل سوسائٹی کے نما ئندگان ، صحافیوں ، علماءکرام نے جگہ جگہ منوں پھولوں کی پتیاں نچھاورکیںاوربینڈ با جے، ڈھول کی تھاپ اور ملی نغموں سے استقبال کیااور پا کستان زندہ باد، پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے اور شہداءپو لیس کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65824

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں